22 مارچ 2012 - 19:30

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری کی لِی مارکیٹ میں علاقہ کے لوگ گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جس کے بعد پولیس اور مظآہرین کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

ابنا: پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری کی لِی مارکیٹ میں پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کے خلاف علاقہ کے لوگ کئی گھنٹوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔پولیس پر تشدد احتجاج کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ جبکہ پولیس کے مطابق پانچ گھنٹوں سے جاری احتجاج کے دوران ابھی تک رینجرز اہلکار ان کی مدد کو نہیں پہنچے۔مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کی دوران مظاہرین پولیس پر پتھراؤ کر رہے ہیں جبکہ پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔ بعض مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بم بھی پھینکے ہیں۔ ذرائ‏ کے مطابق پولیس بھتہ خوری کے خلاف علاقہ میں کارروائی کررہی ہے۔
....... 
/169